اپنے کام کی وجہ سے عزت اور مقام حاصل کروں گی:حمیرا قریشی

اپنے کام کی وجہ سے عزت اور مقام حاصل کروں گی:حمیرا قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ماڈل حمیرا قریشی نے کہا ہے کہ وہ جعلی شہرت پر یقین نہیں رکھتی اپنے کام کی وجہ سے عزت اور مقام حاصل کرو گی۔بہت سی لڑکیاں جلد شہرت حاصل کرنے کےلئے گلیمرس کا سہارا لیتی ہیں مگر محنت سے حاصل کی گئی کامیابی پر یقین رکھتی ہوں۔حمیرا قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ماڈلنگ اور اداکاری کا شوق تھا اب میں اپنے شوق کی وجہ سے ماڈلنگ کے شعبے میں آئی ہوں۔سفارش سے آگے آنے والے لوگوں کی شہرت بھی جعلی ہوتی ہے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لو گی جو لوگ محنت سے کا میابی حاصل کرتے ہیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

مزید :

کلچر -