مسلح افراد کا صدارتی محل پر حملہ

مسلح افراد کا صدارتی محل پر حملہ

 وسطی افریقی جمہوریہ،

بنگوئی (آن لائن)وسطی افریقی جمہوریہ میں مسلح افراد نے صدارتی محل پر حملہ کردیا ، تاہم سکیورٹی فورسز ان حملہ آوروں کو پسپا کرنے میں کامیاب رہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ترجمان نے بتایا کہ فوج کی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آوروں کے پسپا ہونے سے قبل صدارتی دفتر اور اہم سرکاری عمارتوں کے آس پاس شدید جھڑپیں ہوئیں۔

 واضح رہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ کچھ عرصے سے شدید بحران کا شکار ہے اور وہاں مسلم اور مسیحی ملیشیا گروپوں کے درمیان جاری لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر