بحرین میں بم دھماکہ میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

بحرین میں بم دھماکہ میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

منامہ (اے پی پی)بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بم دھماکہ میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ بحرین کی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت میں بم دھماکہ میں 2پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں نے مکشا گاﺅں کے قریب حملہ کیا اور یہ دہشت گرد حملہ تھا ۔ حملے کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

مزید : عالمی منظر