امریکی عدالت نے این ایس اے کا جاسوسی پروگرام قانونی قرار دیدیا

امریکی عدالت نے این ایس اے کا جاسوسی پروگرام قانونی قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن )امریکا کی عدالت نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے وسیع پیمانے پرجاسوسی کے نظام کو قانونی قرار دے دیا ہے۔ امریکا میں شہری آزادیوں کی علم بردار تنظیم نے لوگوں کے فون ٹیپ کرنے، میسجنگ اور ای میلز کی نگرانی کرنے کے پروگرام کے خلاف درخواست نیویارک کی عدالت میں دائر کی تھی۔ فیڈرل جج ولیم پالے نے درخواست مسترد کرتے ہوئے جاسوسی پروگرام کو قانونی قرار دیا۔ عدالت نے رولنگ دی کہ اس پروگرام سے امریکی سرزمین پر القاعدہ کے حملے روکنے میں مدد مل رہی ہے۔ امریکی محکمہ قانون نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ سول لبرٹیز یونین نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دس روز پہلے واشنگٹن کے ایک فیڈرل جج نے لوگوں کی نگرانی کے امریکی پروگرام کو ممکنہ طور پر غیر قانونی قرار دیا تھا۔ نیویارک کی عدالت کے تازہ فیصلے سے جاسوسی پروگرام پر جاری بحث میں نیا موڑ آگیا ہے اور امکان ہے کہ اب سپریم کورٹ کو یہ معاملہ طے کرنا پڑے گا

مزید :

عالمی منظر -