ا ترک عدالت نے سرکاری حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا
ستنبول (اے پی پی)ترک عدالت نے حکومتی عہدیداروں کی کرپشن سے متعلق سکینڈل کی تحقیقات کے بارے میں سرکاری حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی ایک اعلیٰ عدالت نے اس سرکاری حکم نامے کو کالعدم قرار دیدیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتی عہدیداروں کے کرپشن سے متعلق سکینڈل کی تحقیقات کو پولیس حکومت کے علم میں لائے گی۔ انقرہ میں قائم کونسل آف اسٹیٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ حکم نامہ اختیارات کی بانٹ کے قانون کیخلاف ہے۔ واضح رہے کہ 17 دسمبر کو پولیس کی جانب سے چھاپے مار کر متعدد حکومتی وزراءکے قریبی رشتہ داروں کو کرپشن کے بڑے معاملات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔