گارڈین کے صحافی نے سنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کی اپیلکردی

گارڈین کے صحافی نے سنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کی اپیلکردی

برازیلیہ (اے پی پی) گارڈین کے صحافی نے سنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کی اپیل کی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق گارڈین کے صحافی گلین گرین والڈ نے جرمنی، فرانس اور برازیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی خفیہ معلومات افشاں کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن کو سیاسی پناہ دیں۔ برازیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرمن شہر ہیمبرگ میں کیوس کمیونیکیشن کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے گرین والڈ نے کہا کہ سنوڈن نے عام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے ایک بڑی قیمت ادا کی ہے۔ انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے سنوڈن پر خفیہ معلومات چرانے کا مقدمہ قائم کرنے کا مقصد ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو ایسی خفیہ معلومات منظر عام پر لا سکتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر