تھائی لینڈ، احتجاج جاری، آرمی چیف کی جانب سے بغاوت کے امکان کا اعلان

تھائی لینڈ، احتجاج جاری، آرمی چیف کی جانب سے بغاوت کے امکان کا اعلان

 بنکاک (آئی اےن پی )تھائی لینڈ میں وزیراعظم کے خلاف احتجاج جاری ہے، جھڑپوں کے دوران ایک شہری ہلاک ہوگیا جبکہ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف بغاوت کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق بنکاک میں رات بھر تھائی سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری رہی۔ جھڑپوں کے دوران مظاہرے میں شریک ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ صبح ہوتے ہی مظاہرین نے حکومت کے ہیڈکواٹرز کی جانب مارچ کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم مستعفی ہوکر ملک چھوڑ دیں۔ تھائی فوج کے سربراہ جنرل پرایوتھ چان اوتھا نے بنکاک میں میڈیا کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت نہ کرنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

ماضی میں بھی فوج گیارہ مرتبہ بغاوت کرکے حکومتیں گراچکی ہے۔

مزید : عالمی منظر