بھارت نے امریکن سفارتکاروں سے ٹیکس تفصیلات طلب

بھارت نے امریکن سفارتکاروں سے ٹیکس تفصیلات طلب

نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارت نے امریکا کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا، تنخواہوں کے بعد امرےکی سفارتخاروں سے ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے امریکی سفارت خانے سے امریکی اسکولوں اور دیگر اداروں میں ملازم افراد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ بھارتی حکام نے امریکی سفارتی عملے کی ازواج کی ملازمت کی نوعیت اور ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتکاروں کے اہل خانہ کی سرگرمیوں سے میزبان ملک کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔ اس تمام تر کارروائی کا مقصد امریکا کا کوئی کمزور پہلو تلاش کر کے دیویانی کھوبرا گڑے کی ذلت کا بدلہ لینا ہے۔

مزید : عالمی منظر