اسرائیلی وزیراعظم اگلے ہفتے نئی یہودی آبادی کا اعلان کریں گے

اسرائیلی وزیراعظم اگلے ہفتے نئی یہودی آبادی کا اعلان کریں گے

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی حکومت نے نئی یہودی آبادکاری کا فیصلہ کیا ہے ،،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اسرائیلی اعلی حکومتی عہدیدارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگلے ہفتے امکاناًصیہونی وزیراعظم نیتن یاہو مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کریں گے ،اورمنگل کو مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے مقبوضہ علاقوں میں نئی یہودی آباد کاری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا جائیگا،اس سے قبل ایک تقریب میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ نئی یہودی آباد کاری کے سلسلے میں تعمیر کے پروگرام کو ایک لمحے کے لیے بھی نہیں روک سکتے ،انہوں نے کہاکہ وہ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں مشغول ہیں اور یہ ملک کو مزید طاقتور بنانے کے علاوہ ترقی کے راستے کو مزید کشادہ کرے گا۔

مزید : عالمی منظر