پیپلز پارٹی کو سندھ سے ہر ایا نہیں جا سکتا ہے،عوام

پیپلز پارٹی کو سندھ سے ہر ایا نہیں جا سکتا ہے،عوام

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ایم کیوایم وفد کی وزیر داخلہ سے ملاقات پیپلز پارٹی کےلئے نقصان دہ نہیں ہو گی۔متحدہ قومی موومنٹ وفاقی حکومت کا حصہ بننے کےلئے پیپلز پارٹی کی مخالفت کر رہی ہے۔مسلم لیگ نواز کو منافقوں سے دور رہنا چاہیے،ایم کیوایم ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں محمد شریف اور ضیاءاللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم لوٹوں کا ٹولہ ہے ۔اس کے کسی جماعت کے ساتھ ہونے کا مطلب ان کا ذاتی مفاد ہے۔پیپلز پارٹی ملک کی مقبول جماعت ہے پاکستان کی ساری جماعتیں مل کر بھی اسے سندھ سے ہر ایا نہیں جا سکتا ہے۔محمد آصف اور شہر یار نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اندر سے ایک ہیں،مسلم لیگ (ن)سوچ سمجھ کر قدم اٹھائے گی ۔محمد فاروق اور شہباز حیدر نے کہا کہ (ن)لیگ سندھ حکومت میں مداخلت نہیں کراے گی،ایم کیو ایم کو خالی ہاتھ لوٹنا ہو گا۔پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کی مضبوط ترین جماعت ہے ۔

عوام

مزید : صفحہ آخر