چناب نگر کے تعلیمی اداروں میں قادیانیت کو فروغ دینے کی مذموم سازش ہو رہی ہے، مو لانا الیاس گھمن

چناب نگر کے تعلیمی اداروں میں قادیانیت کو فروغ دینے کی مذموم سازش ہو رہی ہے، ...

لاہور(پ ر) اتحاد اہل سنت پاکستان کے مرکزی سربراہ اور ملک کے نامور عالم دین متکلّم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کی آڑ میں قادیانیوں کو چناب نگر جیسے حساس شہر میں تعلیمی ادارے واپس کرنے کے حکومتی فیصلہ کی شدید مذمت اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ اقدام قادیانیت کو فروغ دینے کی مذموم سازش عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کا حصہ اور نسل نو کو ایمان اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ سے محروم کرنے کا منصوبہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اعلی عہدوں پر فائز قادیانی افسران کی اس سازش کو سمجھتے ہئے اس فیصلہ کو فوری واپس لے اور قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اعلی عہدوں سے قادیانی افسران کو الگ کیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلمان قادانیوں کو تعلیمی ادارے واپس کرنے کے فیصلہ کوعقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش سمجھتے ہیں جس کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر