مشرف ہی نہیں تمام آمروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،وٹو

مشرف ہی نہیں تمام آمروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،وٹو

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بحالی جمہوریت میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ آمریت نے ہمیشہ آئین اور ریاستی اداروں کو تباہ کیا اور ملک کو سیاسی اور سماجی بے یقینی میں دھکیل دیا، آمر ہمیشہ اپنی سیاسی بقاءکی خاطر انتہا پسندی کو فروغ دیتاہے صرف مشرف ہی نہیں تمام فوجی آمروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ جمہوری ادارے مضبوط ہوں اور جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لئے کوشاں رہی ہے ۔

وٹو

مزید : صفحہ آخر