بینظیر کی سیکیورٹی کے متعلق رحمان ملک سے پوچھا جا ئے ، جہانگیر بدر

بینظیر کی سیکیورٹی کے متعلق رحمان ملک سے پوچھا جا ئے ، جہانگیر بدر

لاہور(آئی اےن پی) پیپلز پارٹی کے سےنےٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ رحمن ملک کو سیاست اور پیپلز پارٹی میں آئے زیادہ دیر نہیں ہوئی لیکن بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی سے متعلق انہی سے پوچھا جانا چاہئے۔ ہفتہ کواےک تقرےب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر بدر نے کہا کہ وہ بینظیر بھٹو کے بہت قریب رہے ہیں اس لئے انہوں نے بے نظیر بھٹو کے سیاسی کیریئر اور اس کے نشیب وفراز کو بھی قریب سے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے سیاست میں آنے سے پیپلز پارٹی اور قوم دونوں کو بہت فائدہ ہوگا اس سے پارٹی میں ایک نئی جان آئے گی۔ اےک سوال کے جواب مےں ان کا کہناتھا کہ رحمن ملک کو سیاست اور پیپلز پارٹی میں آئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا‘ 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ کے جلسے کے موقع پر بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی ان کے ذمہ داری تھی اور ان ہی سے اس سے متعلق پوچھا جانا چاہئے۔

 جہانگیر بدر

مزید : صفحہ آخر