کورٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے انتخابات شاداب ریاض بلا مقابلہ صدر منتخب

کورٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے انتخابات شاداب ریاض بلا مقابلہ صدر منتخب

لاہور(نامہ نگار)کورٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے انتخابات میں سینئر صحافی شاداب ریاض بلامقابلہ صدراور شکیل سعید سیکرٹری منتخب ہوگئے۔نو منتخب عہدیداروں نے ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانے کا عزم کیا ہے۔کورٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ کے میڈیا سیل میں ہوئے جس میں ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انتخابی عمل کی نگرانی کےلئے سینئرصحافی حسنین قریشی نے الیکشن کمشنر کے فرائض سر انجام دئیے۔ انتخابات میں شاداب ریاض صدر، شکیل سعید جنرل سیکرٹری، عبدالرحمن سینئر نائب صدر،راناخیام نائب صدر ، مبشرحسن خزانچی جبکہ ملک اشرف سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو ئے۔نومنتخب صدر شاداب ریاض نے کہا ہے کہ ملک بھرکے صحافی جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، ہر صورت ممبران کی توقعات پر پورا اتریں گے اور انکی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاءبندیال نے کورٹ رپورٹرز ایسو سی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لئے نیک تمناﺅںکااظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسو سی ایشن عدالتی کاروائی اور فیصلہ جات کی غیر جانبدارانہ اور درست رپورٹنگ کو یقینی بنائے گی۔

مبادکباد

مزید : صفحہ آخر