صوبائی وزراءکا چیف سیکرٹری کے ہمراہ ماڈل بازاروں کا دورہ

صوبائی وزراءکا چیف سیکرٹری کے ہمراہ ماڈل بازاروں کا دورہ

لاہور( پ ر) وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کابینہ کمیٹی کے اراکین نے گزشتہ روز ضلع ساہیوال ، اوکاڑا اور پاکپتن کی سبزی منڈیوں اور ماڈل بازاروں کا دورہ کیا ۔کابینہ کمیٹی کے اراکین میں صوبائی وزیر خوراک بلال یسٰین، صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید اور چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ شامل تھے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یسین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے اور اشیاءصرف کی مسلسل فراہمی کیلئے ایک جامع پالیسی پر عمل کررہی ہے جس کے تحت روز مرہ ضرورت کی اشیاءخصوصاً سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی روزانہ مانٹیرنگ کی جارہی ہے‘ محکمہ زراعت کو فعال کیاجارہاہے اور عوام میں کچن گارڈننگ کو فروغ دیاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے نہ صرف ان اشیاءکی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے بلکہ صوبے کے تمام شہروں اوردیہات میں سبزیاں اورپھل وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔سیکرٹری انڈسٹریز عرفان الٰہی ‘ایڈےشنل آئی جی سرمد سعید خان اورآرپی او صاحبزادہ شہزاد سلطان بھی کابینہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ تھے۔

دورہ

مزید : صفحہ آخر