پنجاب بھر میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،صارفین سراپا احتجاج

پنجاب بھر میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا،صارفین سراپا احتجاج

لاہور (خبرنگار) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گیس بحران سنگین ترین صورتحال میں تبدیل ہونے پر گھریلو سیکٹر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے جس پر صارفین کے احتجاج نے زور پکڑ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام تمام تر دعوﺅں اور صنعتوں اور سی این جی سیکٹرز میں گیس ی سپلائی کو بند رکھنے کے باوجود گھریلو سیکٹر کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے میں ناکام چلے آ رہے ہیں اور جوں جوں سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے اسی رفتار سے گیس کی ڈیمانڈ بڑھ جانے پر ڈیمانڈ اور سپلائی میں خطرناک حد تک فرق آنے پر شارٹ فال کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے لاہور میں گیس کا پریشر 10 سے 12 گھنٹے ڈاﺅن رہنا شروع ہوگیا ہے اور صارفین گیس نہ ملنے پر ایل پی جی اور لکڑیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس پر صارفین کے احتجاج نے بھی زور پکڑ لیا ہے ۔

گیس پریشر

مزید : صفحہ آخر