فیصل آباد میں کمرے سے تین لاشیں برآمد

فیصل آباد میں کمرے سے تین لاشیں برآمد
فیصل آباد میں کمرے سے تین لاشیں برآمد

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سدھا رکے علاقے میں کمرے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔پولیس کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع فیکٹری کے ایک کمرے میں تین افراد موجود تھے جو سردی کی وجہ سے کوئلہ جلا کر سو گئے تھے اور صبح لاشیں ملیں ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق تینوں افراد کی دم گھٹنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ۔ مرنیوالوں میں فیصل ، ثقلین اور آصف شامل ہیں ۔ تھانہ ٹبی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری مالک سے پوچھ گچھ شروع کردی ۔

مزید : فیصل آباد