چین میں آتش بازی کے سامان کی فیکٹری میں دھماکہ ، چھ افراد جاں بحق

چین میں آتش بازی کے سامان کی فیکٹری میں دھماکہ ، چھ افراد جاں بحق
چین میں آتش بازی کے سامان کی فیکٹری میں دھماکہ ، چھ افراد جاں بحق

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے چھ افرادجاں بحق ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈی کے کارخانے میں غیرقانونی طور پر آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں پانچ ملازمین سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے ، دھماکے سے کارخانے کے ساتھ واقع ایک گھر بھی گر گیا جہاں ایک شخص ملبے تلے دب کر مرگیا۔ پولیس نے کارخانے کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی