چین میں دھوکہ دہی اور رشوت لینے کے الزامات کے بعد 500سے زائد میونسپل اراکین مستعفی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں 500 سے زائد میونسپل اراکین نے انتخابات کے دوران دھوکہ دہی اور رشوت لینے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب وسطی صوبے ہنان کے 512 میونسپل اراکین پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت لینے کے بعد صوبائی اسمبلی کے 56 اراکین کو منتخب کرایا۔ رشوت کے مبینہ الزام کے بعد مقامی حکام نے صوبائی اسمبلی کے 56 اراکین کی رکنیت منسوخ کردی گئی جس کے بعد 500 سے زائد میونسپل اراکین نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ میونسپل اراکین نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کو منتخب کرانے کےلئے ایک ارب 1 کروڑ ین (18 ملین ڈالر) رشوت وصول کی جس میں اراکین کے علاوہ دیگر عملہ بھی ملوث ہے۔