تربت میں ایف سی کی کارروائی ، گوادرمیں دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی ناکام ، بھاری مقدارمیں گولہ بارودبرآمد

تربت میں ایف سی کی کارروائی ، گوادرمیں دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی ناکام ، ...
تربت میں ایف سی کی کارروائی ، گوادرمیں دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی ناکام ، بھاری مقدارمیں گولہ بارودبرآمد

  


کوئٹہ ، تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) فرنٹیئرکانسٹیبلری (ایف سی ) نے خفیہ اطلاعات پر تربت میں کارروائی کرتے ہوئے  گوادر میں دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کوناکام بنادیا۔ایف سی ترجمان نے بتایاکہ تربت کے علاقے ڈی بلوچ میں زیرتعمیر مکان پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیاہے ، اِسے گوادرمیں تخریب کے لیے منتقل کیاجاناتھا۔ بتایاگیاہے کہ برآمد ہونیوالے سامان میں 9 راکٹ لانچر، 8 گولے ،پانچ کلودھماکہ خیز مواد،سات ایم ایم کا ایک گولہ،1450 راﺅنڈ ، 16 ڈیٹونیٹر اورایک ریمورٹ کنٹرول بم برآمد کرلیاگیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

مزید : تربت /اہم خبریں