روس کےسٹیشن میں خود کش دھماکہ،15افراد ہلاک

روس کےسٹیشن میں خود کش دھماکہ،15افراد ہلاک
روس کےسٹیشن میں خود کش دھماکہ،15افراد ہلاک

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے جنوبی شہر وولگوگریڈ کے ٹرین  سٹیشن میں خودکش دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ ایک خاتون نے کیا ہے، نامعلوم خاتون نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب اسے سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نے میٹل ڈیٹکٹر کے قریب روکا گیا۔ سٹیشن پر نصب کیمروں کی مدد سے حاصل کی گئی ویڈیو میں سٹیشن کی عمارت کے دروازے اور کھڑیوں سے ایک بڑا آگ کا شعلا بلند ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان ولادیمیر مارکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر مبینہ خودکش بمبار خاتون سٹیشن میں داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتی تو ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہوسکتی تھی کیونکہ نئے سال کی تقریبات کی وجہ سے لوگوں کی کثیرتعداد سٹیشن اندر موجود تھی۔ اس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔

مزید : بین الاقوامی