بلاول ہاوس پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے سیاسی قبلہ کی حیثیت رکھتا ہے:شرجیل میمن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول ہاو¿س پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے سیاسی قبلہ کی حیثیت رکھتا ہے اور جیالے اس پر کسی بھی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ تحریک انصاف کے بلاول ہاو¿س کے قریب احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے بلاول ہاو¿س کی حفاظت کے لئے موجود تھے کہ پاکستان تحریک انصاف کے “غنڈوں” نے ان پر حملہ کر دیا، پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی بھی سیاسی رہنما کے گھر کے باہر مظاہرہ نہیں کیا گیا لیکن تحریک انصاف کا بلاول ہاو¿س کے سامنے احتجاج ان کی منفی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا جنرل ضیاءالحق بلاول ہاو¿س بھی بی بی کا گھر مسمار نہیں کر سکے تو پی ٹی آئی کے عارف علوی کیا چیز ہیں۔