علامہ صاحب نے پیری مریدی کے چکر میں لوگوں کو پاگل بنایا ہوا ہے:رانا ثناءاللہ

علامہ صاحب نے پیری مریدی کے چکر میں لوگوں کو پاگل بنایا ہوا ہے:رانا ثناءاللہ
علامہ صاحب نے پیری مریدی کے چکر میں لوگوں کو پاگل بنایا ہوا ہے:رانا ثناءاللہ

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری نے لوگوں کو پیری مریدی کے جھوٹے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرح علامہ طاہر القادری بھی لاہور میں ایک ڈرامہ کرنے جا رہے ہیں۔ طاہرالقادری کی ریلی منہاج القرآن کے اساتذہ، طلبا اور ان کے اہل خانہ کا اجتماع ہے تاہم اس شو میں مہنگائی کی سونامی سے زیادہ لوگ شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ صاحب نے پیری مریدی کے چکر میں لوگوں کو پاگل بنایا ہوا ہے، اگر طاہرالقادری کو معاشرے کی اصلاح کرنی تھی تو انہوں نے انتخابات میں حصہ کیوں نہیں لیا، جمہوری دورمیں لوگوں کو زبردستی اجتماع میں لانا غلامی کی بدترین مثال ہے۔

مزید : لاہور