جلد اسرائیلی وجود سے پاک فلسطین میں ایرانی سفارتخانے قائم ہونگے، ایران

جلد اسرائیلی وجود سے پاک فلسطین میں ایرانی سفارتخانے قائم ہونگے، ایران

تہران (این این آئی)ایران نے صہیونی وزارت خارجہ کی جانب سے مستقبل میں تہران میں اسرائیلی سفارتخانے کے قیام بارے جاری بیان کا سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کے ناپاک وجود سے خالی سرزمین فلسطین پر ایران کے سفارتخانے قائم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان پاول ہیرشسمن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ وزارت خارجہ کے اہلکاروں کو فارسی زبان سکھا رہے ہیں تاکہ مستقل میں جب تہران میں اسرائیلی سفارتخانہ قائم کیا جائے تو اس میں کام آسکے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے رد عمل میں ایران کی سیاسی اور سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین علاؤ الدین بروجردی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ اسرائیل کی خام خیالی اور محض ایک خواب ہے کہ وہ ایران میں اپنا سفارت خانہ قائم کریگا۔ انشاء اللہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب اسرائیلی وجود سے پاک فلسطینی سرزمین پر ایران کے سفارت خانے قائم ہونگے۔

مزید : عالمی منظر