لاپتہ ملائیشین طیارے میں ایک برطانوی باشندہ بھی سوار تھا،دفتر خارجہ کی تصدیق

لاپتہ ملائیشین طیارے میں ایک برطانوی باشندہ بھی سوار تھا،دفتر خارجہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آن لائن)ایک برطانوی شہری انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والی ائیرایشیاء کی پرواز جو اتوار کو خراب موسم میں162مسافروں سمیت لاپتہ ہوگئی،پر سوار تھا،دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔وزارت نے بیان میں کہا کہ ہم ائیرایشیاء کی پرواز QZ 8501کو پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے آگاہ ہیں،ہمیں مقامی حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ایک برطانوی شہری پرواز پر سوار تھا،اس کے اہلخانہ کو مطلع کردیاگیا ہے اور ہم قونصلر معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ائیرٹریفک کنٹرولرز کا ائیربس A320-200کے ساتھ رابطہ پرواز کے علی الصبح5:20 پر مشرقی جاوا میں سرابایا کے جوانڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانگی کے تقریباً1گھنٹے بعدمنقطع ہوگیا تھا۔لاپتہ ہونے سے تھوڑی دیر قبل طیارے نے جکارتہ ائیرٹریفک کنٹرول سے اس کا رخ موڑنے کی اجازت طلب کی تھی اور اس علاقے میں خراب موسم میں پرواز کر رہا تھا،جو شدید طوفانوں کی زد میں تھا۔

مزید :

عالمی منظر -