برطانیہ میں شدید برفباری، اکثر علاقوں میں بجلی بند، پروازیں تاخیر کا شکار

برطانیہ میں شدید برفباری، اکثر علاقوں میں بجلی بند، پروازیں تاخیر کا شکار

لندن (آن لائن)رات گئے ہونے والی برف باری کے باعث برطانیہ کے اکثر علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے،جس کے باعث بجلی کی بندش اور ائیرپورٹس پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔برطانیہ میں ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم رہے،جیسا کہ برف باری کے باعث بجلی کی تاریں متاثر ہوئیں جو کہ مشرقی وسطی انگلینڈ میں 3000کے قریب صارفین تاحال متاثر ہیں۔سب سے زیادہ برفباری مغربی وسطی انگلینڈ میں لیک کے مقام پر ہوئی جہاں 11سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے قومی موسمیاتی ادارے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ بدترین برفباری کا عمل گزر چکا،وہاں خاصی برفباری ہورہی ہے بالخصوص شمالی انگلینڈ میں بلند ترین مقامات پر آج رات گئے تک برفباری کا مزید مسئلہ درپیش آئے گا۔برطانیہ کے تیسرے سب سے بڑے مانچسٹر ائیرپورٹ سے یورپی ممالک کیلئے پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔شمالی انگلینڈ میں لیورپول اور لیڈز بریڈ فورڈ ائیرپورٹس کو جمعہ کو دیر گئے عارضی طور پر بند کرنا پڑا،جس کے بعد کافی تعداد میں پروازوں کے رخ موڑ لئے گئے۔دریں اثناء شمالی انگلینڈ میں شیفلڈ کے مقام پر کئی ڈرائیورز شدید برفباری میں پھنس گئے،لندن جانے والی مسافروں سے بھری ایک کوچ کو ایک چرچ میں پناہ لیکر رات گزارنا پڑی جبکہ بی بی سی کی طرف سے جاری ہونے والی تصویر میں لوگوں کو شہر کی سڑکوں پر سکائنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ ہفتے درجہ حرارت کم سے کم10ڈگری سیلسیس(14ڈگری فارن ہائٹ) تک گر سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر