روس کی طرف سے اجناس کی برآمد پر ڈیوٹی عائد کئے جانے کے امکان

روس کی طرف سے اجناس کی برآمد پر ڈیوٹی عائد کئے جانے کے امکان

ماسکو (اے پی پی) روس نے اجناس کی برآمد پر ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ روسی حکومت اجناس کی کوالٹی کنٹرول کی مد میں اجناس کی برآمد پر ٹیکس عائد کرنا چاہتی ہے۔ رواں سال روس میں مختلف اجناس کی شاندار فصل ہوئی ہے تاہم روسی کرنسی روبل کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے روسی حکومت نے اجناس کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خیال ہے کہ برآمدی ڈیوٹی عائد کئے جانے کے بعد اس کی برآمد کی اجازت دی جائے گی۔

 روس مقامی مارکیٹ کی ضروریات پورا کرتے ہوئے 28 ملین ٹن اجناس برآمد کر سکتا ہے۔ روس نے اس سے قبل 2008ءمیں گندم پر برآمدی ڈیوٹی عائد کی تھی۔

مزید : کامرس