رواں مالی سال39 لاکھ ڈالرز مالیت کی جیولری برآمد کی جا سکی

رواں مالی سال39 لاکھ ڈالرز مالیت کی جیولری برآمد کی جا سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)سونے کی درآمد پر پابندیوں کے باعث ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی ،رواں مالی سال کے دوران صرف39 لاکھ ڈالرز مالیت کی جیولری برآمد کی جا سکی۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبر تک جیولری کی برآمدات بیس کروڑ ڈالر پر موجود تھی ، تاہم موجودہ مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات 40فیصد اضافے سے 37لاکھ ٹن رہی ، ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پابندیوں کے باعث جیولری کی برآمدات متاثر ہو رہی ہے۔

مزید :

کامرس -