سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

کراچی (این این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونا 17ڈالر کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی 200روپے سستا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17ڈالر کمی کے بعد 1180ڈالر فی اونس ہوگیا۔فی تولہ سونا 200روپے کمی کے بعد 46ہزار 800روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 171روپے کمی کے بعد 40ہزار 114روپے کا ہوگیا۔

مزید : کامرس