جعلسازوں نے 2 پاﺅنڈ کے سکے کی نقل تیار کرلی، برطانوی حکام پریشان

جعلسازوں نے 2 پاﺅنڈ کے سکے کی نقل تیار کرلی، برطانوی حکام پریشان

لندن (این این آئی)برطانوی حکام جعلسازوں کی جانب سے2 پاﺅنڈ کے سکے کی بالکل اصل جیسی نقل تیار کرنے کے باعث پریشانی کا شکار ہوگئے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سکے چین میں تیار کئے گئے۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے اٹلی میںجعلی سکوںکی بڑی کھیپ پکڑے جانے کے بعد برطانیہ اور یورپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس سے پہلے ایک پاﺅڈ کے سکوں کی جعلساز عام رہی ہے لیکن 2 پاﺅنڈ کے جعلی سکے پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں، اس سکے کی نقل بنانا ناممکن سمجھا جاتا تھا کیونکہ عام سکوں کے برعکس اسے دو دھاتوں سے بنایا جاتا ہے جن کی اندرونی اور بیرونی سطحوں کو انتہائی جدید قسم کی مشینری کےساتھ جوڑا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق 2 پاﺅنڈ کے نقلی سکے بنانے کی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی مگر حالیہ واقعہ میں پکڑے گئے سکوں کو پہچاننا تقریبا ناممکن تھا ۔

ماہرین کے مطابق سکے شنگھائی میں موجود کسی جدید ترین فیکٹری میں بنائے گئے ہیں اور ان کی بڑی تعداد یورپ میں پھیلائی جارہی ہے۔

مزید : کامرس