رداعاصم نے فلم”سایہ خدائے ذوالجلال“ میں اپنا کام عکسبندکروادیا

رداعاصم نے فلم”سایہ خدائے ذوالجلال“ میں اپنا کام عکسبندکروادیا

لاہور (فلم رپورٹر) چائلڈ سٹار ردا عاصم نے نئی فلم”سایہ خدائے ذوالجلال “ میں اپنا کام عکسبندکروادیا۔اس فلم کی شوٹنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں کی گئی جس میں ردا عاصم کے ساتھ اداکار افتخار ٹھاکر،کومل اور مہوش چند بچیوں نے بھی حصہ لیا۔اس فلم کے ڈائریکٹر عمیرفاضلی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ ،معمررانا،اربازخان،افضل خان،اسدملک،کامران مجاہد، سہیل سمیر،نویدرانا،شفقت چیمہ،فردوس جمال، عامر قریشی،احسن نجم،عیسیٰ،سلمان،ہنی البیلا، نیراعجاز، نور،جیاعلی،ریچل گل،نمرہ،ایش اور افتخار ٹھاکر شامل ہیں۔ردا عاصم نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ”سایہ خدائے ذوالجلال“ میں ان کا کردار بہت پاور فل ہے-

 اس فلم سے ان کی الگ شناخت بنے گی انہوں نے اس فلم کے لیئے بہت زیادہ محنت کی ہے ردا عاصم نے کہاکہ سینئر فنکاروں نے بھی اس کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے وہ اپنا کردار نبھانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

مزید : کلچر