پاکستان میں نئی فلمیں مزیدبننا چاہئیں،زیبا بختیار

پاکستان میں نئی فلمیں مزیدبننا چاہئیں،زیبا بختیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) اداکارہ زیبابختیارنے کہاہے کہ پاکستان میں نئی فلمیں مزیدبننا چاہئیں، ہم کسی بھی بات کافیصلہ فوری طور پر نہیں کر سکتے۔ہماری فلم انڈسٹری نے بہت عرصے بعداپنے قدم دوبارہ سے جمائے ہیں ابھی کامیابی کے ساتھ ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا اس سے ہی ہم سیکھ سکیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ”نامعلوم افراد،آپریشن 021“ اور دیگر فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا ہے۔ہمارے نئے فنکار دوست محنت کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہم مزید معیاری فلمیں بنانے میں کامیاب ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی سے بھی مقابلہ نہیں ہے، سب اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں ہاں اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہم روایت سے ہٹ کرکام کریں-
 جو دیکھنے والوں کو پسندآئے۔
 

مزید :

کلچر -