اداکارہ ایما واٹسن سمیت دیگر مشہور حسیناﺅں کی فحش تصاویر کے نام پر دنیا بھر کے میڈیا کو بے وقوف بنا دیا گیا

اداکارہ ایما واٹسن سمیت دیگر مشہور حسیناﺅں کی فحش تصاویر کے نام پر دنیا بھر ...
 اداکارہ ایما واٹسن سمیت دیگر مشہور حسیناﺅں کی فحش تصاویر کے نام پر دنیا بھر کے میڈیا کو بے وقوف بنا دیا گیا

  

ڈبلن (آئی این پی) تین ماہ قبل ہالی ووڈ کی مشہور حسیناﺅں کی قابل اعتراض تصاویر چوری ہونے کا سکینڈل بہت بڑی خبر بن گیا اور ایک ویب سائٹ EmmaYouAreNext.com بھی سامنے آگئی جس پر الٹی گنتی چلادی گئی اور ساری دنیا کے خبر رساں اداروں نے خبریں چلادیں کہ گنتی ختم ہونے پر مشہور اداکارہ ایما وائٹس کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر عام کردی جائیں گی۔”بی بی سی“ اور ”واشنگٹن پوسٹ“ جیسے معتبر اداروں نے بھی یہ خبر چلادی کہ ایما کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر آنے والی ہیں، لیکن اب ایک ایسے صاحب سامنے آگئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ سب ایک شعبدہ بازی تھی اور انہوں نے یہ جعلی ویب سائٹ چلائی تھی جس نے ساری دنیا کے صحافیوں کو پاگل بنادیا۔ جیری کولمین نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ خبر رساں ادارے محض ہیجان انگیز خبریں چلانے کیلئے جھوٹے دعو?ں کو بھی بغیر تحقیق کے خبر کے طور پر چلادیتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو ان کی بات حقیقت ہے کیونکہ ساری دنیا کے میڈیا نے یہ خبر چلادی تھی کہ ایما واٹسن کی برہنہ تصاویر منظر عام پر آنے والی ہیں جبکہ اصل میں جعلی ویب سائٹ کے پاس کوئی تصاویر نہ تھیں۔

مزید : کلچر