مشکوک باﺅلنگ ایکشن ‘ بھارتی سپنر پراگیان اوجھا پر پابندی عائد

مشکوک باﺅلنگ ایکشن ‘ بھارتی سپنر پراگیان اوجھا پر پابندی عائد

حیدر آباد (آئی این پی)ایک ٹیسٹ کے دوران باو¿لنگ ایکشن غیر قانونی پائے جانے کے بعد ہندوستانی اسپنر پراگیان اوجھا پر پابندی عائد کردی گئی ۔کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اوجھا کی ڈومیسٹک ایسوسی ایشن نے ان کا ایکشن ٹیسٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔بعد میں چنئی میں واقع آئی سی سی کے منظور شدہ سینٹر میں ان کا ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ پایا گیا۔بعدازاں بی سی سی آئی نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو آگاہ کیا کہ جب تک اوجھا اپنا ایکشن کلیئر نہیں کرلیتے، وہ کرکٹ نہیں کھیل سکتے جس کے بعد انہیں رانجی ٹرافی کی اسکواڈ سے دستبردار کردیا گیا۔اوجھا نے ہندوستان کی 24 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی ہے جس کے دوران انہوں نے 113 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 18 ایک روزہ میچوں میں وہ 21 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی