سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ملنگا باندرہ 31 دسمبرکو اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ملنگا باندرہ 31 دسمبرکو اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے

 کولمبو (اے این این)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ملنگا باندرہ 31 دسمبرکو اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 31 دسمبر 1979 کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے 8 ٹیسٹ،31 ایک روزہ اور 4 ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 124 رنز اور 16 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 160 رنز اور 36 کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں انہوں نے 12 رنز اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 مئی 1998کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 5 اپریل 2006کو پاکستان کے خلاف کھیلا۔ایک روزہ کرکٹ میں پہلا میچ 6 جنوری 2006 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلاجبکہ آخری ایک روزہ میچ 8 جنوری 2010 کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں پہلا میچ 26 دسمبر2006کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹوئنٹی 20میچ 4 ستمبر 2009کو نیوزی لینڈکے خلاف کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی