ورلڈ کپ کے دفاع کیلئے بھارتی باؤلرز کو کارکردگی دیکھاناہوگی ، گنگولی

ورلڈ کپ کے دفاع کیلئے بھارتی باؤلرز کو کارکردگی دیکھاناہوگی ، گنگولی

 برمنگھم (اے این این )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہاہے کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں دفاع کے لئے بھارتی باؤلرز کو کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 2015کا کرکٹ ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کھیلا جارہاہے جس کی وجہ سے یہاں کی پیچز باؤلرز کے لئے مشکلات پیدا کریں گی ۔انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے اعزاز کا دفاع کرناہے اور بھارتی شائقین کو بھی ٹیم سے کافی امیدیں وابستہ ہونگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں باؤلرز کا اہم کردار ہوگا اور وہ ان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کے لئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں ۔ خیال رہے کہ 2015کا کرکپ ورلڈ کپ 14فروری سے شروع ہوگا۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہر کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی