ملکی استحکا م کیلئے اسلام کا نظام عدل نافذ کرنا ہو گا،مفتی ظفر جبار چشتی
لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت ا ہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کے لئے اسلام کا نظام عدل نافذ کرنا ہوگا،اداروں کا آپس میں تصادم ملک وقوم کے لئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان کسی بھی قسم کے غیر آئینی اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کیے جارہے ہیں، دہشتگردوں کے سرسے اگرسیاسی پشت پناہی ختم کردی جائے تو ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ ہو جائے گا، ملک میں عریانی اور فحاشی کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔گذشتہ روز جماعت اہلسنت لاہور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا مسائل قرآن و سنت کے نفاذ کے بغیر حل نہیں ہو سکتے ۔سیاسی ٹکراو¿اور تصادم سے مسائل میں بہتری آنے کی بجائے الجھاو¿ پیدا ہو گا ۔ قرآن و سنت کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کو چلایا جائے گا۔