جمعیت مشائخ کی گڑھی شاہو میں سانحہ پشاور کے خلافاحتجاجی ریلی

جمعیت مشائخ کی گڑھی شاہو میں سانحہ پشاور کے خلافاحتجاجی ریلی

لاہور (پ ر) جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ عظیم روحانی شخصیت الحاج شہزادہ پیر جان آف پیرانوالہ اور آرگنائزر پیرایس اے جعفری تاجر راہنماﺅں میاں سعید اختر، میاں اعجاز، میاں عبدالسلیم، چودھری محمود، چودھری محمد مبین، کی قیات میں اہلیان گڑھی شاہو نے سانحہ پشاور کے خلاف جامع مسجد حنفیہ بوہڑ والی سے گڑھی شاہو چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے الحاج شہزادہ پیر جان نے کہا کہ دہشتگردی ملک و قوم کے لئے ایک ناسور بن چکی ہے۔

 حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ پوری قوم متحد ہو کر دہشتگردی کی لعنت بھر پور عملی اقدام اٹھائیں جو وقت کی انتہائی اہم ترین ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4