سودی نظام کا جاری رہنا اللہ اور قرآن کے ساتھ جنگ ہے،مفتی محمد خان قادری

سودی نظام کا جاری رہنا اللہ اور قرآن کے ساتھ جنگ ہے،مفتی محمد خان قادری

 لاہور(سٹاف رپورٹر) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے دلوں سے سودی نظام کے ذریعے سے روحِ محمدﷺ نکالنا چاہتی ہیں،سودی نظام کا جاری رہنا اللہ اور قرآن کے ساتھ جنگ ہے،صرف اسلامی معاشی نظام کے ذریعے ہی معاشی عدل اور انصاف کی فراہمی ممکن ہے، سودی معیشت سے نجات کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور ملک میں فوری طور پر اسلام کا نفاذ کیا جائے، مذہبی جماعتیں پاکستان سے سامراج کا خاتمہ کرکے اور نظام مصطفےٰﷺ نافذ کرکے ہی دم لیں گی۔ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے رہنماو¿ں صدرمفتی محمد خان قادی، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ,علامہ خلیل الرحمن قادری،راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،حافظ عاکف سعید،حافظ عبدالغفار روپڑی ،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے علامہ اقبال ٹاو¿ن میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ 73ءکے آئین کی اسلامی دفعات کے خاتمے کے لئے ناموس رسالت ﷺ کے قانون میں تر میم اور سزائے موت کے خاتمے کے لئے عالمی سازشوں کو بے نقاب کی جائے گا

 ، ملکی مسائل کے حل کے لئے امن کا قیام کے لئے ہر ممکن جدجہد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں دین حق اور وطن عزیز کے لئے بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ علماءدینی مدارس ملک میں اسلام کے نفاذ اور امن کے قیام کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور وطن عزیز کے لیئے ہر قر بانی دینے کا وقت آیا تو علماءاور طلباءاور عوام سب سے آگے ہوںگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4