اسلام دین فطرت اور کامل ضابطہ حیات ہے،ایم ساجد عباسی

اسلام دین فطرت اور کامل ضابطہ حیات ہے،ایم ساجد عباسی

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سینئر نائب صدر ایم ساجدعباسی نے کہا ہے کہ اسلام دین فطرت اور ایک کامل ضابطہ حیات ہے ۔ اسلام اعتدال پسندی کاداعی ہے اسلئے کوئی سچامسلمان انتہاپسند نہیں ہوسکتا۔قرآن وسنت سے ہمیں درگزر اوربرداشت کادرس ملتا ہے،اسلام اورپاکستان کیخلاف شرانگیز پروپیگنڈے کے تانے بانے پڑوسی ملک سے جاملتے ہیں ۔ ہماری بقاءاوربہبودقومی یکجہتی سے وابستہ ہے۔ اپنے اعزازمیںایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ساجدعباسی نے مزید کہا کہ ہماری صفوں میں دراڑپیداکرنیوالے ہمارے دشمن ہیں ،انہیں ناکام بناناہوگا۔اگرعوام افواہوں پرکان نہ دھریں تویہ فیکٹریاں خودبخودبندہوجائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ قائدؒ اوراقبال ؒ کے افکار کی پاسداری سے ہم امن اورتعمیرورترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوسکتے ہیں۔پاکستان کی تعمیر کیلئے قائدؒ اوراقبالؒ نے جوخواب دیکھے تھے ،وزیراعظم میاں نوازشریف کے سواکوئی انہیں شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتا ۔ اسلام کے بارے میں منفی تاثردورکرناکسی فردواحد کا نہیں بلکہ ہمارامن حیث القوم اجتماعی فرض اورہم پرقرض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دوسرے مذاہب کے احترام کاحامی ہے لہٰذاءدوسرے مذاہب کے پیروکاروں کا اسلام اورقرآن کامطالعہ کئے بغیر مسلمانوں کے بارے میں کوئی منفی رائے قائم کرنا درست نہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کواسلام سے جوڑناناجائز ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اوربھارت سمیت کافر ملکوں میں انتہاپسندی زوروں پر ہے ،شیوسینا جیسی کوئی انتہاپسندتنظیم اوربال ٹھاکرے جیساکوئی جنونی کسی بھی اسلامی ملک میں نہیں ۔ بعض قوتیں جان بوجھ کرایک سازش کے تحت اسلام اورپاکستان کیخلاف سازش کررہی ہیںمگرہم اپنی صفوں میں اتحاد کی طاقت سے انہیں ناکام بنادیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4