بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،فضہ ذیشان

بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،فضہ ذیشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) تحریک انصاف خواتین ونگ لاہور کی سینئر نائب صدر فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گھر یلوں صارفین کیلئے بجلی کے بعدگیس کی بد ترین لوڈ شیڈ نگ کے باعث عوام کی مشکلات بڑھا دی گئی ہیں جبکہ ایل پی جی مافیا سرکاری نرخوں سے زائد پیسے وصول کر تے ہوئے عوام کو لوٹ رہے ہیں مگر حکومت عوامی مسائل کو حل کر نے کے جھوٹے دعویٰ کر نے میں لگی ہوئی ہے جو کہ مسلم لیگ ( ن) کے لئے باعث شر م ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام کو بیوقوف بنا کر بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نے والے حکمرانوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا     تے ہوئے گیس کی بھی لوڈ شیڈ نگ کا آغاز کروادیا ہے جو کہ افسوس ناک ہے شہر یوں کو مو سم سر ما میں شدید پر یشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور عوامی مسائل کو حل کر نے کی بجائے مزید الجھایا جا رہا ہے بلکہ اپنے من پسند علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جو کہ قابل مذ مت ہے     ۔ عوامی مسائل کو حل کر نے کیلئے ایل پی جی گیس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن فرضی کیا جا رہا ہے