بجلی اور گیس بحران نے عوا م کو ذہنی مریض بنا دیا،زبیر خان
لاہور ( پ ر) میسو گرومنگ سسٹم جنرل سیکرٹری زبیر خان نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ، حکومت کی جانب صنعتی شعبہ کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے صنعتی پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے جسکی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ، اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس صورت حال میں غریب افراد کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی اور گیس کے شارٹ فال کو جلد از جلد پورا کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے ، انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ایل پی جی کے فروخت کنندگان، ڈسٹری بیوٹرز نے من مانے ریٹ مقرر کرکے غربت کی ماری قوم کو مزید پرشان کر دیا ہے حکومت اس بحران سے نمٹنے کے لئے ناجائز منافع خور ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کرے ۔