دشمنان اسلام گھناؤنی سازشوں میں مصروفہیں،ہشام الٰہی ظہیر
لاہور(جنرل رپورٹر) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ و قرآن و سنت موومنٹ پاکستان کے وائس چےئر مین علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے مر کز اہلحدیث لارنس روڈ میں علمائے کرام کے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کہا دُشمنان اسلام دین اسلام کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں ۔اسلام دُشمن قوتیں ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرکے شر انگیزی و فساد پھیلا رہی ہیں مسلم اُمہ کے حکمران و قت کو اپنے ارد گرد ہونے والی گھناؤنی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے ہشام الہٰی ظہیر نے کہا علمائے کرام منبر و محراب سے صرف اور صرف لوگوں میں حق بات کی دعوت دیکر انکو سیرت طیبہ کے اصل پہلوؤں کو اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں نیز جمہور علمائے کرام کا اولین فریضہ ہے کہ وہ لوگوں کو دین حق کی اصل تعلیمات کی طرف راغب کریں اور اسلام کی اصل سمت کی طرف بلائیں۔ مسلم اُمہ سیرت طیبہ کے اصل پہلوؤں کو نظر انداز کر کے باطلانہ طرز زندگی کی طرف گامزن ہو کر دیگرخرافات و بدعات کا شکار ہو کر اسی کو دین سمجھ بیٹھی ہے۔ اُنہو ں نے کہا ہم نے وطن عزیز میں قرآن و سنت کے عملی نفاذ کے لئے بھر پور عزم کر رکھا ہے ۔