حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے،راشدہ یعقوب

حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے تیزی سے اقدامات کر رہی ہے،راشدہ یعقوب

 لاہور(جنرل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت تیزی سے اقدامات کررہی ہے اور وزیراعظم روزانہ اجلاس منعقد کرکے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کررہے ہیں ۔      دہشت گردی کے خاتمہ سے ہی ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آسکے گی اور دنیا بھر کے سرمایہ کار یہاں اطمینان سے سرمایہ کاری کرسکیں گے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے، قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں پاکستان کا سب سے منفرد پہلا سولر منصوبہ لگایا جا رہا ہے اور سو میگاواٹ کا یہ منصوبہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگا رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ توانائی کے بحران کو جلد از جلد کرنے کی کوشش جاری ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کا عمل تیز ہوسکے ،سرمایہ کاروں کوہر قسم کا تحفظ فراہم کریں گے ،بے روزگاری کا خاتمہ صنعتی ترقی سے ہی ممکن ہے    جس کے لئے دن رات کام جاری ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4