بند روڈ ، بجلی کا جھٹکا لگنے سے 12سالہ بچہ زخمی ،حالت تشویشناک

بند روڈ ، بجلی کا جھٹکا لگنے سے 12سالہ بچہ زخمی ،حالت تشویشناک

 لاہور(کرائم سیل)بند روڈ کے علاقہ میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے 12سالہ بچہ زخمی ہو گیا ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدیق کالونی بند روڈ کا رہائشی 10سالہ محمد نوید گزشتہ روز گلی میں کھیل رہا تھا کہ کھمبے سے لگ گیا جس میں کرنٹ آ رہا تھا ۔کرنٹ لگنے کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس کر بیہوش ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی