آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں شہری بابر کے گھر میں آگ لگنے سے گھر کے ایک کمرے کا سامان جل گیا جبکہ ہنجروال کے علاقہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے کچن کا سامان جل گیا ۔ریسکیو ٹیمو ں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید : علاقائی