مانگا منڈی کے علاقہ میں 40سالہ نا معلوم عورت کی نعش برآمد

مانگا منڈی کے علاقہ میں 40سالہ نا معلوم عورت کی نعش برآمد

لاہور(کرائم سیل)مانگا منڈی کے علاقہ میں 40سالہ عورت کی نا معلوم نعش برآمد ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق متوفیہ حلیہ سے بھکارن معلوم ہوتی ہے اس کی نعش ایک کوڑے کے ڈھیر سے ملی ہے اور شک ہے کہ وہ سردی کی شدت سے جاں بحق ہوئی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی معلوم ہوں گے۔

مزید : علاقائی