قصور، ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتیں ،شہری قیمتی اشیاء سے محروم

قصور، ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتیں ،شہری قیمتی اشیاء سے محروم

 قصور(بیورورپورٹ) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی رقم،موبائل فونز، اور موٹر سائیکلیں چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق الہٰ آباد میں ڈاکٹر محمد اسلم کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4تولے طلائی زیورات ،ڈیرھ لاکھ روپے کی نقدی ،اور گھر کا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔سٹی پتو کی ویرم چک4 کے قریب ڈاکوؤں نے کاشتکار محمد کاشف سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا ۔کنگن پور کے علاقہ چھبر میں عرفان اللہ کے زرعی فارم پر داخل ہونیوالے ڈاکو 3موبائل فون ،نقدی ،اور دوسرا سامان لیکر چلتے بنے ۔صدر پتو کی کے علاقہ سریسر چک21کے رہائشی شاہد خاں کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا۔نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔مصطفےٰ آباد کے نواح لکھنے کی میں بسم اللہ بیکری میں داخل ہونیوالے ڈاکوؤں نے بیکری کے مالک کو یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فون چھین لیااور بیکری کے باہر کھڑی ہوئے متعدد افراد سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی