جلالپورجٹاں: پولیس کا سرچ آپریشن درجنوں افغانی گرفتار

جلالپورجٹاں: پولیس کا سرچ آپریشن درجنوں افغانی گرفتار

جلالپورجٹاں(نامہ نگار)غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف پولیس سرچ آپریشن درجنوں افغانیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا تفصیل کے مطابق صدر سرکل جلالپورجٹاں کے تمام تھانوں کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر رہائش مذیرافغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے پولیس نے جگیوں اور رہائشی علاقوں سے کاغذات مکمل نہ ہونے اور غیر قانونی رہائش پذیر افغان جن میں رحیم گل،مقصود خان،مجاہد خان،جواد شاہ،ثناء گل،نعیم خان،آزاد گل،نذیر خان،لیاقت اللہ،سمیت درجنوں افغانوں کو حراست میں لے لیا صبح سویرے شروع ہونے والا آپریشن جلالپورجٹاں،دولت نگر،کڑیانوالہ کے علاقوں میں شام تک جاری رہا ۔     جبکہ تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں تاحال جاری ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے آپریشن سے دہشت گردوں کے خلاف کاوائی میں آسانی رہے گی حراست میں لیے گے تمام افغانی اپنی شناخت اور رہائشی کاغذات پیش کرنے میں ناکام رہے۔

مزید : علاقائی