گوالمنڈی ،10روز قبل جھلسنے والا 35سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا
لاہور(کرائم سیل)گوالمنڈی کے علاقہ میں 10 روز قبل جھلسنے والا 35سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق کچا نسبت روڈ گوالمنڈی کا رہائشی محمد عمر دراز 19دسمبر کو گیس کے چولہے پر چائے بنا رہا تھا کہ اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ریسکیو ٹیم نے اسے میو ہسپتال میں منتقل کیا جہاں 10روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔جبکہ اس کے لواحقین کو مکان نمبر 16گلی نمبر 88گوالمنڈی میں اطلاع دے دی گئی ہے۔